دورہ افغانستان کے دوران ڈیوڈ بیکھم نے صوبہ ہلمند میں تعینات برطانوی اور امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیتیس سالہ برطانوی فٹ بالر نے فوجیوں کو آٹوگراف دئیے اور ان کے ساتھ فٹ بال بھی کھیلا۔ ڈیوڈ بیکھم کا کہنا ہے کہ وہ کئی سال سے افغانستان آنے کے خواہشمند تھے مگر کھیل کے مصروف اوقات کار کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج ان کی ایک دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے اور وہ دوبارہ بھی یہاں آنا چاہیں گے۔