لاہورائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرتجارت کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ سے تصادم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اوروزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی کہا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ ٹکراؤ نہیں ہوگا ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری کو آئین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے ۔ مخدوم امین فہیم نے مزید کہا کہ ان کی کوئی لابی نہیں ، وہ پارٹی کے ساتھ چل رہے ہیں ۔ اتحادی حکومت میں ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا پڑتا ہے ۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے ۔