آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے علاقوں ، کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبرپختون خواہ میں بیشتر مقامات پرتیزہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

May 23, 2010 | 20:51

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختون خواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ ان علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب ملک کے میدانی اور جنوبی علاقے بدستورگرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ گذشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں اکاون ڈگری سینٹی گریڈ ، سبی اور جیکب آباد میں پچاس جبکہ  بہاولنگر میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل اس طرح ہے۔ اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی انتیس ، لاہور بتیس ، پشاور تئیس، کوئٹہ سترہ ، گلگت تیرہ ، مظفرآباد پندرہ، مری بارہ ، ملتان اکتیس اور فیصل آباد کا کم سے کم درجہ حرارت انتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
مزیدخبریں