پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیلئے سنئیر پارٹی رہنمائوں کا اجلاس پچیس مئی کو مری میں طلب کرلیا ۔

May 23, 2010 | 20:56

سفیر یاؤ جنگ
مسلم لیگ نون کے زرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے سنئیر رہنمائوں کے اس مشاورتی اجلاس میں اعلی عدلیہ کے فیصلوں پرعملدرامد ، لوڈشینڈنگ سے پیدا ہونے والے صعنتی اور تجارتی بحران کے ساتھ ساتھ پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے حوالے سے چاروں صوبوں سے مسلم لیگ نون کے اہم رہنمائوں کو مری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ اس سے قبل میاں نواز شریف اتوار کی صبح اپنے برطانیہ کے دو ہفتے کے نجی دورے سے لاہور پہنچے ۔
مزیدخبریں