نذر آتش کیے اور نعرے بازی کی۔
مختلف شہروں میں فیس بُک پر توہین آمیزخاکوں کے مقابلے کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ گستاخی کے مرتکب عناصر کا جرم ناقابل معافی ہے، انہیں سبق سکھانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی قوتوں کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پاکستان میں فیس بُک اور یوٹیوب کی ویب سائٹس سمیت چار سو پچاس لنکس بلاک کئے گئے ہیں.