لاہور میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی سی کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو جانچنے کے لئے آئی سی سی کے پاس اینٹی کرپشن یونٹ موجود ہے تاہم آئی سی سی کو میچ فکسنگ کے حوالے سے کسی پاکستانی کھلاڑی کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کی ذیلی کمیٹی کے ممبران کے دورے اور بیانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کے معاملے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔ محمد یوسف کے بارے میں پوچھے گئے سوال پران کا کہنا تھا کہ محمد یوسف اب کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، اس لیے وہ ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کر سکتے۔