ہنزہ میں عطاء آباد جھیل کے پانی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،پانی ششکٹ میں متاثرین کیمپ میں داخل ہوگیا ، موسم خراب ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر سروس پھر بند ہوگئی۔

ہنزہ کی عطاء آباد جھیل میں پانی کی سطح مسلسل  بڑھ رہی ہے جس سے  سپل وے اورجھیل کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے۔ علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے اورانتظامیہ نے خالی کرائے گئے دیہات میں ریڈ الرٹ کرکے وہاں جانے پر پابندی لگادی ہے۔ خطرے کے پیش نظرجھیل تک جانے کے تمام راستے بند کردئیے گئے ہیں ۔ انتظامیہ نے پچیس مئی پانی کے اخراج کی آخری تاریخ مقررکی ہے۔ جھیل کی سطح مسلسل بلند ہونے سے پانی پہاڑوں کی دراڑوں سے بہنے لگا جس سے بند ٹوٹنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ دوسری طرف گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں بھی اچانک لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ملی ہیں، جس سے کیرس اور کونس کے علاقوں میں دوسکول اوربیس مکان تباہ ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سکردو روڈ چار مقامات سے ٹریفک کے لیے پہلے ہی بند ہے ۔ آج صبح بحال ہونے والی ہیلی کاپٹر سروس موسم خراب ہونے کی وجہ سے دوبارہ بند ہوگئی ہے۔ صبح ہیلی کاپٹرز کے ذریعے عطاء آباد کے نواحی علاقوں آئین آباد اورششکٹ کے لوگوں کو نکال کرمحفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا تھا

ای پیپر دی نیشن