وسطی ایشیا کےممالک سے پانی کی تلاش میں ہجرت کرنے والےسینکڑوں نایاب پرندے سندھ کے ضلع نوشہرہ فیروز کے علاقے پڈعیدن پہنچ گئے۔  

بکھڑ نامی یہ نایاب پرندے پڈعیدن ، کلہوڑا سٹیشن ، پیرصادق اورائیرپورٹ کے علاقوں کی نہروں، جھیلوں اور تالابوں میں بڑی تعداد میں بیٹھے نظرآ رہے ہیں ، ان پرندوں کا وزن دس سے پندرہ کلو گرام بتایا جاتا ہے ۔  نامعلوم افراد نے سینکڑوں کے حساب سے ان پرندوں کا شکار اورکچھ کو ہلاک بھی کیا ہے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں نے محکمہ وائلڈ لائف سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پرندوں کے غیر قانونی شکار کو فوری طور پرروکا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن