آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ اکتیس مئی تک مارکیٹیں رات نو بجے تک کھلی رکھنے کا مطالبہ منظورنہیں ہوا تو وہ یکم جون سے دکانیں رات آٹھ بجے بند نہیں کریں گے۔ 

May 23, 2010 | 23:30

سفیر یاؤ جنگ
لاہورپریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران  انجمن تاجران کے صدر حاجی مقصود احمد بٹ کا کہنا تھا کہ تاجروں نے اپنی دکانیں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رات آ ٹھ بجےبند کرنا شروع کر دیں، لیکن اس سے کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے پیش نظرتاجروں نے حکومت سے درخواست کی کہ دکانیں رات نو بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے، اس سلسلے میں حکومت سے مذاکرات  بھی بے سود رہے اس لیے اب فیصلہ کیا گیا ہے اگراکتیس مئی تک یہ مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو یکم جون سے دکانیں رات نو بجے تک کھولی جائیں گی۔ اس موقع پرتاجروں نے ویلیو ایڈڈ اور پراپرٹی ٹیکس کی بھی مخالفت کا اعلان کیا۔
مزیدخبریں