لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت کی شاہ خرچیوں کے باعث رواں مالی سال 2009-11 میں مارچ تک اندرونی قرضوں کے حجم میں 732.2 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے وفاقی حکومت کے ذمے قرضوں کا حجم 3758.7 ارب روپے سے بڑھ کر 4490.9 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت وفاقی حکومت کے ذمے مستقل قرضوں کا حجم 771.2 ارب روپے‘ فلوٹنگ ڈیٹ کا حجم 2299.8 ارب روپے اور ان فنڈڈ ڈیٹ 1411.7 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
قرضے