واشنگٹن ميں پريس بريفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے کہاکہ نيٹو ممالک سپلائی لائن کی بحالی کيليےپاکستان سے مل کر کام کر رہے ہيں۔ شکاگو ميں نيٹو کانفرنس سے پہلے سپلائی لائن کی بحالی کی توقع نہيں تھی تاہم اب امریکہ پرامید ہے.دوسری جانب امريکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوريا نولينڈ نے کہا ہے کہ نيٹو سپلائی سے متعلق پاکستان سے مذاکرات جاری ہيں جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کيليے پاک امريکہ مشترکہ کوششيں جاری رہیں گی ۔