راولپنڈی کے اسپیشل جج سینٹرل میاں خالد شبیر نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت کی درخواست کی سماعت کی ۔ وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حامد سعید کاظمی ایک سال سے ایف آئی اے کی حراست میں ہیں جبکہ چالان میں ٹھوس شواہد بھی پیش نہیں کیئے گئے۔دوسری جانب وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی حملہ کیس اور بے نظیر بھٹو قتل کیس میں بھی ایف آئی اے کے وکیل ہیں، مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوں تو عدالت یکطرفہ کارروائی کے ریمارکس دے دیتی ہے ۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت پچیس مئی تک ملتوی کردی۔