کندھ کوٹ ،تنگوانی،غوث پوراور بخشاپور میں عوامی تحریک کی کال پر مکمل ہڑتال ہےجبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اوربینک بھی بند ہیں اورشہر میں ٹریفک بھی معمول سے بہت کم نظرآرہی ہے۔ ادھرڈہرکی میں مکمل شٹرڈاون ہےجبکہ شہرمیں قوم پرست جماعتوں کے کارکنوں کا گشت بھی جاری ہے جبکہ حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کی بھارتی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔دادو کی چاروں تحصیلوں جوھی، میھڑ، خیرپور، ناتھن شاہ اوردادو میں بھی واقعہ کے خلاف تمام کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ علاقے میں مکمل پہیہ جام ہے۔ سڑکیں اور بازار ویران ہیں جبکہ نامعلوم افراد نے انڈس ہائے وے پرایک ٹرک کوآگ بھی لگا دی۔