”سی آئی اے نے پاکستانی قبائلی علاقوں میں خفیہ سرگرمیاں جاری رکھنے کا منصوبہ بنا لیا“

لندن (خصوصی رپورٹ / خالد ایچ لودھی) افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد بھی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی سی آئی اے نے خفیہ سرگرمیاں جاری رکھنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جن مقامات پر شدت پسندوں کی پناہ گاہیں موجود ہوں گی وہاں امریکی افواج کے 9MQ خصوصی دستے مسلسل گشت پر رہیں گے۔ ڈرون ٹیکنالوجی کا جدید کمپیوٹر سسٹم مشتبہ فرد کو اپنے راڈار پر منفی ون (غیر جنگجو) اور پلس ون (جنگجو) ظاہر کرے گا۔ رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان کے ایٹمی اثاثوں تک عسکریت پسندوں کی رسائی ممکن ہو سکتی ہے، اس خدشے کے پیش نظر امریکی افواج کے خصوصی نیٹ ورک کو پاکستان کے ایٹمی اثاثوں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہو گی جس کے لئے سی آئی اے کو پاکستان کے قبائلی علاقوں کے علاوہ دیگر حساس علاقوں پر بھی اپنا عمل دخل برقرار رکھنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن