لاہور(نامہ نگار) نولکھا پولیس نے ریلوے سٹیشن پر پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے نوسر باز گینگ کے سرغنہ سابق کانسٹیبل کو تےن ساتھےوں سمیت گرفتار کر لےا۔ تفصےلات کے مطابق ایس ایچ او نولکھا ملک مبشر اعوان کی سربراہی مےں پولیس ٹےم نے ریلوے سٹیشن پر پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز گینگ کے سرغنہ نوکری سے برخاست شدہ کانسٹیبل خالد محمود کو تےن ساتھےوں خالد محمود، محمود عالم، سجاد اور فاضل فاروق سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 26 ہزار روپے نقدی، ایک گاڑی، 8 موبائل فون اور دو پسٹل برآمد کر لئے ہےں۔
شہریوں کو لوٹنے والا سابق کانسٹیبل تین ساتھیوں سمیت گرفتار
May 23, 2013