ویگن کی ٹکر سے ویلر ‘ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر خاتون جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں مےں ٹرےفک حادثات مےں اےک خاتون سمےت دو افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔بتاےا جاتا ہے کہ مغلپورہ کے علاقہ مےں موٹر سائےکل سوار نوجوان حارث ون وےلنگ کرتے ہوئے بے قابوہوکر سامنے سے آنے والی وےگن سے ٹکرگےا جس کے حارث موقع پر ہلاک ہوگےا۔ متوفی راوی بلاک اقبال ٹاﺅن کا رہائشی تھا اور اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائےکلوں پر مغلپورہ مےں ون وےلنگ کرنے آےا تھا لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی ہے۔ لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گےا۔ ماں صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔ سندر کے علاقہ مےں تےز رفتار ٹرےکٹر ٹرالی نے نامعلوم راہگےر خاتون کو کچل کر ہلاک کردےا۔ پولےس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہے۔ مانگا منڈی کے علاقہ مےں رےس لگا تی ہوئی دوگاڑےوںآپس مےں ٹکرانے سے چھ افراد قاسم، جبار، خرم وغےرہ زخمی ہو گئے۔ زخمےوں کو ہسپتال داخل کرا دےا گےا ہے۔ جہاں قاسم کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن