راولپنڈی/سکردو(آئی این پی) گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے پاک فوج کے مزید 2 جوانوں کے جسد خاکی نکال لئے گئے جس کے بعد اب تک بر آمد ہونے والے اہلکاروں کے جسد خاکی کی مجموعی تعداد 131ہو گئی ہے ۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے گزشتہ 36گھنٹوں میں ریسکیوآپریشن کے دوران گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے مزید 2 فوجی جوانوں کے جسد خاکی نکال لیے جس کے بعد گیاری سیکٹر میں شہدا کی تعداد 131ہو گئی ۔ 13ماہ سے پاک فوج کاآپریشن مسلسل جاری ہے۔