لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے 24 مئی سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پاکستان آرمی، ائرفورس، نیوی، واپڈا، ایچ ای سی، ریلویز اور پولیس کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور بورڈ کے ڈائریکٹر اور سیکرٹریز کو اپنی ٹیموں کو چیمپئن شپ میں شرکت کرنے سے روکنے کی درخواست کی ہے۔ پی او اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے 12 فروری 2013ءکے جنرل کونسل اجلاس میں متفقہ رائے سے پاکستان ایتھلیکٹس فیڈریشن کی رکنیت کو معطل کیا گیا تھا جو تاحال معطل ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اپنے خط کے ذریعے فورسز اور دیگر کھیلوں کی تنظیموں کو چیمپئن شپ میں شرکت سے منع کیا ہے اگر کسی ایسوسی ایشن کی ٹیم یا کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے تو ان کے خلاف پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پی او اے نے ٹیموں کو ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا
May 23, 2013