نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی امپائر اسد رﺅف سے بھی تفتیش کی جا سکتی ہے، امپائر کے تعلقات وندو سنگھ سے تھے اور پاکستانی امپائر نے کرکٹرز کی گرفتاری سے قبل ہونیوالا میچ سپروائز کیا تھا۔ بدھ کو بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستانی امپائر سے بھی تفتیش کی جا سکتی ہے تاہم بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں پاکستانی امپائر کا نام نہیں دیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق اسد ر¶ف نے تینوں کرکٹرز کی گرفتاریوں سے قبل ہونیوالا آئی پی ایل میچ سپروائز کیا تھا۔ پاکستانی امپائر میچ فکسنگ میں ملوث ہے یا نہیں لیکن اس کے وندو سنگھ سے قریبی تعلقات تھے۔
آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ‘ پاکستانی امپائر سے تفتیش ہو سکتی ہے: بھارتی اخبار کا دعویٰ
May 23, 2013