ورلڈ لیگ‘ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فہرست مانگ لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم مینجمنٹ سے کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست مانگ لی ہے۔ قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 29 مئی سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا جس کے لئے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے پی ایچ ایف سے طاہر زمان کی بھی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 18 جون سے کراچی میں ہوگا۔ حتمی سکواڈ 23 جون کو ملائیشیا روانہ ہو گا جہاں 29 جون سے شروع ہونے والی ورلڈ ہاکی سیریز میں ملک کی نمائندگی کرے گا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اجمل خان لودھی کا کہنا ہے کہ طاہر زمان کے آنے سے کیمپ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھیل کے وسیع تر مفاد کی خاطر اولمپئن اختر رسول اور ٹیم مینجمنٹ کو 2014ءکے عالمی کپ تک برقرار رکھا ہے جو خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ورلڈ لیگ ٹورنامنٹ کی اچھی تیاری کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کھلاڑی ملائیشیا میں لیگ ہاکی کھیل کو وطن واپس پہنچے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس تو ہوگی تاہم کیمپ میں حکمت عملی تیار کی جائے گی کہ پاکستان ٹیم نے کس فارمیٹ کے تحت میدان میں اترنا ہے اس کے مطابق کھلاڑیوں کو تیار کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...