چینی وزیراعظم کو نشان پاکستان دیا گیا

اسلام آباد (اے پی اے) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ کو پاک چین دوستی میں اہم کردارادا کرنے پر پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان دیا گیا۔ یہ اعزاز ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین، چیئرمین سینٹ نیئر بخاری، مسلح افواج کے سربراہ مختلف ممالک کے سفیر اور اعلی حکام موجود تھے۔ اس موقع پر پڑھے گئے پیغام میں چینی وزیراعظم کی پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کیلئے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...