اسلام آباد (وقت نیوز رپورٹ) نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے چینی وزیراعظم لی کی کیانگ کو عشائیہ دیا جس میں صدر زرداری اور آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر کھوسو نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کے حوالے سے چین سے ہونے والا معاہدہ اہم ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی صدر، وزیراعظم اور دیگر حکومتی عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 27 برس پہلے کے دورے کی یاد تازہ ہو گئی۔ میرے دورے کے اوقات کار طے تھے۔