اسلام آباد (ثناءنیوز) چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ نے اپنے اعزاز میں بدھ کو ایوان صدر میں منعقدہ استقبالیہ تقریب پاک چین تعلقات کے حوالے سے انتہائی پرجوش خطاب کیا۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ پاکستان کی ہر شعبے میں مدد کی جائیگی۔ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں چینی وزیراعظم نے فی البدیہہ خطاب کیا۔ انہوں نے پاکستان سے دوستی کو چین کیلئے فخر اور اعزاز قرار دیا اور کہا ”اچھا پڑوسی بہت بڑی نعمت ہوتا ہے“ انہوں نے کہا کہ تمام پڑوسی ممالک کو دوسرے ممالک کیلئے بھی اچھا ملک ثابت ہونا چاہئے۔