کوئٹہ (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) کوئٹہ سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والے سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے، علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ گھر پر وکلاءسمیت ملنے والوں کا رش رہا۔ گھر پر وکلاءسمیت ملنے والوں کا رش رہا ہے۔ صلاح الدین مینگل کے چھوٹے بھائی ایڈووکیٹ نجم الدین نے کہا ہے ان کی بازیابی کیلئے کسی قسم کا تاوان ادا نہیں کیا۔ حکومت اور محکمہ پولیس کی کوششوں کے باعث ان کی بازیابی عمل میں آئی ہے۔ سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے چھوٹے بھائی ایڈووکیٹ نجم الدین نے رہائی کے لئے کوششیں کرنے پر وکلا تنظیموں، میڈیا اور قبائلی شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے صلاح الدین مینگل کی عدم بازیابی کے خلاف چار روزہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناءصلاح الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بازیابی پر حکومت‘ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کا شکر گزار ہوں۔ میری بازیابی میں وکلاءکا کردار بھی بہت اہم ہے۔ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس ہائی کورٹ کا شکر گزار ہوں۔