مشرف سے پارٹی کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی افتخار الدین کی اسلام آباد میں ملاقات

May 23, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف سے آل پاکستان مسلم لیگ کے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ افتخار الدین چترال سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ نے عام انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا تھا لیکن چترال کے حلقے سے قومی اسمبلی کے امیدوار شہزادہ افتخار الدین کا کہنا تھا جب تک مشرف خود تحریری طور پر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان نہیںکرتے تب تک ہم بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں