حالیہ انتخابات عالمی طاقتوں کا رچایا ہوا سٹیج ڈرامہ ہے: جے یو پی

حالیہ انتخابات عالمی طاقتوں کا رچایا ہوا سٹیج ڈرامہ ہے: جے یو پی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان نے کہا ہے کہ نگران حکمران غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے میں بُری طرح ناکام ہوئے ہیں ۔ حالیہ انتخابات وطن عزیز میں عالمی طاقتوں کا رچایا ہوا سٹیج ڈرامہ ہے۔ منصوبے کے تحت دینی جماعتوں کے ووٹ بنک کو ختم کرنے کی سازش کی گئی ہے، موجودہ انتخابات میں الیکشن کمشن کے ضابطہ اخلاق کو جس بُری طرح سے پامال کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءپاکستان پنجاب کی مجلس عاملہ کے ارکان نے پروفیسر جاوید اعوان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں علامہ قاری محمد زوار بہادر، صاحبزادہ احمد میاں خان، علامہ نور احمد سعیدی، چودھری محمد یعقوب،علامہ محمد اقبال اظہری، ڈاکٹر جاوید اختر، علامہ اظہر حسین فاروقی، رشید احمد رضوی، ایم اے مہر، ملک فضل حسین اور دیگر ارکان عاملہ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن