پارٹی ذرائع کے مطابق میاں محمد نوازشریف نے تیسری بار پنجاب کی وزارت اعلٰی کے لئے محمد شہبازشریف کونامزد کیا ہے۔ میاں محمد شہبازشریف لاہورکی دونشستوں پی پی ایک سوانسٹھ اور ایک سو اکسٹھ جب کہ راجن پورکی نشست پی پی دوسو سینتالیس سے کامیاب ہوئے ہیں۔ محمد شہباز شریف کی وزارت اعلٰی کی باقاعدہ منظوری پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی اجلاس سے قبل دی جائے گی۔ تاہم وہ کس نشست سے وزارت اعلٰی کاحلف اٹھائیں گے اس بارے میں ابھی حتمی طور پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے.