شمالی وزیرستان میں بمباری پر تشویش، وزیراعظم مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں: عمران

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی اے) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شمالی وزیرستان میں بمباری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم طالبان کے ساتھ مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا طالبان کیساتھ مذاکرت سے ملک بھر خاص طور پر خیبر پی کے میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی، وزیرستان کے اہم قبائل جنگ بندی اور بات چیت کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم قوم کو بتائیں اب تک مذاکرات میں کیا پیشرفت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا ردعمل کے طور پر بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن شروع ہوجائے گا، آپریشن سے بڑے پیمانے نقل مکانی ہوگی، سینکڑوں افراد بے گھر ہونگے۔ انہوں نے کہا قبائلی علاقوں میں آپریشن کے باعث پہلے ہی بیس لاکھ افراد بے گھر ہیں جو کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نقل مکانی کرنے والے افراد کے لئے حکومت کوئی جامع منصوبہ بندی نہیں کررہی جو افسوسناک ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ عمران خان نے کہا مبینہ دھاندلی والے چاروں حلقوں میں جلسے کروں گا۔ شیخ رشید نے عمران خان کی 25 مئی کو فیصل آباد میں جلسے کی دعوت قبول کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...