جھنگ (نامہ نگار) باپ نے آٹھ سالہ بیٹی کو ونی کر دیا۔ پولیس کے چھاپے پر دولہا اور باراتی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ جھنگ کے نواحی علاقہ ڈولی شہیداں کے رہائشی محمد ندیم نے خاندانی دشمنی کو ختم کرنے کیلئے اپنی آٹھ سالہ بیٹی نادیہ کا نکاح 12 سالہ اسد سے کر کے لڑکی کو ونی کی بھینٹ چڑھا دیا۔ پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی 8 سالہ نادیہ کا نکاح کر کے اسکی رخصتی کی جا رہی ہے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو برآمد کر لیا جبکہ دولہا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دو ماہ قبل نادیہ کے چچا نے دولہا اسد کی کزن کو اغوا کیا تھا جس پر دولہا اسد کے خاندان نے نادیہ کے خاندان پر اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا جسے ختم کرنے کیلئے نادیہ کے والدین نے اپنی 8 سالہ بیٹی نادیہ کا نکاح 12 سالہ اسد کے ساتھ کر دیا اور پولیس کی بروقت کارروائی سے لڑکی کو برآمد کر لیا گیا اور دولہا اور اس کے خاندان کے دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے۔