مسلم لیگ (ن) کا یوم تکبیر پر فیصل آباد میں جلسہ کا فیصلہ، نواز شریف خطاب کرینگے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن نے یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کو فیصل آباد میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف جلسے سے خطاب کرینگے۔ جلسے کا عنوان ’’ایٹمی قوت سے معاشی قوت تک‘‘ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے 2 سو ارب ڈالر سے تعمیر ہونے والی چین کی پرائیویٹ کمپنی کی طرف سے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل ملز کا افتتاح کرینگے۔ یہی کمپنی 190 میگاواٹ کا بجلی گھر بھی تعمیر کر رہی ہے جہاں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں 35 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ ساہیانوالہ میں قائم فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں یہ ٹیکسٹائل ملز قائم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف موٹروے ساہیانوالہ انٹرچینج سے گٹ والا فیصل آباد تک تین تین لینوں پر مشتمل کینال ایکسپریس وے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو کہ 7 ارب روپے سے مکمل ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...