شہباز شریف کی وطن واپسی، طویل مسافت کے باوجود 2 اجلاسوں کی صدارت کی، شرکاء کا تالیاں بجاکر خراج تحسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف چین کے دورے کے بعد طویل سفر کر کے آج لاہور پہنچے۔ لاہور آمد کے فوراً بعد وزیراعلیٰ نے دو اہم اجلاسوں کی صدارت کی۔ پہلے اجلاس میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ )کے پاکستان میں سربراہ اور اعلی حکام سے ملاقات کی۔ عالمی بینک اور ڈیفڈ کے اعلی حکام نے چین سے لاہور پہنچتے ہی بغیر آرام کئے اجلاس میں شرکت پر وزیراعلی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ طویل مسافت کے بعد اجلاسوں میں شرکت وزیراعلی کی عوامی خدمت کے سچے جذبے کی عکاس ہے۔ اس موقع پر ڈیفڈ کے سربراہ رچرڈ منٹگمری اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود سمیت اجلاس کے تما م شرکاء نے تا لیاں بجا کر وزیراعلی کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں وزیراعلی نے ایک اور اجلاس کی بھی صدارت کی اور وہ رات گئے تک سرکاری امور نمٹاتے رہے۔چین میں سرکاری مصروفیات اور طویل سفر کے باوجود وزیراعلیٰ ہشاش بشاش دکھائی دے رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن