اسلام آباد (وقائع نگار) تھری جی اور فور جی لائسنسوں کی نیلامی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار راجہ مقسط نواز خان ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں چیئرمین پی ٹی اے سمیت چار فریق بناتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے پی ٹی اے نے تھری جی اور فور جی کی نیلامی کے لئے پیپرا رولز کی خلاف و رزی کی ہے۔ اس نیلامی سے حکومت کو اتنا معاشی فائدہ نہیں ہوا جتنا ہونا چاہئے تھا۔
تھری جی اور فور جی لائسنسوں کی نیلامی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
May 23, 2014