مقبوضہ کشمیر میں متنازع ڈیموں کے معائنہ کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ

لاہور (اے این این) مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاؤں پر متنازعہ ڈیموں کا معائنہ کرنے کیلئے انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں پاکستانی وفد گزشتہ روز بھارت روانہ ہوگیا۔ پاکستانی وفد  چھ روزہ دورے  کے دوران پاکستانی دریاؤں پر چار بھارتی پراجیکٹس کا معائنہ کریگا جن میں 120میگاواٹ کے معیار پراجیکٹ، لوئر کلنائی140میگاواٹ، پکال ڈل 1ہزار میگاواٹ اور 850 میگاواٹ کے رتلے پراجیکٹ شامل ہیں ان ڈیموں کا معائنہ دسمبر 2013 میں ہونا تھا لیکن بھارت نے معیار پراجیکٹ کو معائنہ  فہرست سے خارج کر دیا تھا جس پر پاکستان نے احتجاجاً دورہ منسوخ کر دیا تھا اب بھارت نے معیار کے معائنے کی بھی اجازت دیدی ہے۔ پاکستانی وفد میں انڈس واٹر کمشنر آصف بیگ، جوائنٹ کمشنر شیراز جمیل میمن اور عمران راجہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...