راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی کی انسداد منشیات کی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سماعت کے دوران حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ اے این ایف حکام نے عدالت کو بتایا کہ چالان تیار کرلیا گیا تاہم ابھی کچھ چیزوں کا جائزہ لینا باقی ہے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کے خلاف حتمی چالان پیش کیا جائے۔