لاہور (آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک انٹرویو میں ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں لاہور میں ہوتا تو میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم ضرور جاتا۔ سوشل میڈیا پر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے بھی پی سی بی کی جانب سے اس یادگار موقع پر یادگاری کٹ کی وصولی پر اظہار مسرت کیا ہے۔