راولپنڈی: چوری کے شبہ میں زرگر کا ملازم پر وحشیانہ تشدد، تیزاب پلا دیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)  چوری کے شبہ میں مالک دکان  نے مبینہ طور پر  ملازم کو تیزاب پلا دیا اور نازک حصوں میں مرچیں ڈال دیں۔  جس سے اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی۔  تفصیلات کے مطابق ڈھوک چودھریاں  افشاں کالونی کا رہائشی 42 سالہ محمد زاہد  تھانہ بنی کی حدود میں واقع جیولرز شاپ  پر کام کرتا ہے دو روز قبل وہ نماز پڑھ کر آیا تو اس کے مالک محمد ظہور نے اسے علیحدہ کمرے میں بلایا جہاں  پر دو باوردی پولیس اہلکار بھی موجود تھے  ظہور نے زاہد سے کہا کہ تم نے میرا کنگن چوری کیا ہے شرافت سے واپس کر دو زاہد نے کہا کہ میں نے ایسی حرکت نہیں کی جس پر ظہور نے اہلکاروں  سے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے جسم کے نازک حصوں میں مرچیں ڈالنے کے علاوہ اس کے منہ  میں تیزاب  انڈیل دیا اور حالت نازک ہو جانے پر گھرکے سامنے پھینک گئے۔  زاہد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کرا دیا گیا پولیس نے درخواست  موصول ہونے پر کارروائی شروع کردی۔ زاہد کی بیوی نے بتایا کہ اس کے خاندان کو دھمکیاں  دی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...