مالیاتی حکمت عملی مستحکم پاکستان کی بنیاد ثابت ہوگی: اسحاق ڈار

اسلام آباد (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی فروغ کا باعث بنے گی اور اس سے معیشت کو استحکام ملے گا، مالیاتی حکمت عملی معاشی ترقی میں نمایاں کر دار ادا کرے گی، درمیانی اور طویل مدت کی سرمایہ کاری کا فروغ وژن 2025 کا حصہ ہے، موجودہ سال اپریل تک افراط زر کی شرح 12 سال میں سب سے کم رہی، موجودہ مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح نمو 4.2 رہی، محب وطن پاکستانیوں کے باعث ترسیلات زر میں 60فیصد اضافہ ہوا۔ مالیاتی حکمت پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، مالیاتی حکمت عملی خوشحالی اور مستحکم پاکستان کی بنیاد ثابت ہو گی۔ وہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی حکمت عملی طویل مشاورت سے تیار کی گئی ہے، حکومت سر مایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے۔ مالیاتی حکمت عملی غربت کے خاتمے میں معاون ہو گی، درمیانی اور طویل مدت کی سر مایہ کاری کا فروغ وژن 2025 کا حصہ ہے۔ 2014 میں عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو معاشی طور پر ناکام قرار دے رہے تھے۔ حکومت کی کوشش سے معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دے رہے ہیں۔ مالیاتی حکمت پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔ مالیاتی حکمت عملی غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...