’’گائے کا گوشت کھانا ہے تو پاکستان چلے جائو‘‘ مسلمان بی جے پی رہنما مختار عباس نقوی کا مشورہ

لندن (نیٹ نیوز) حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مسلمان  لیڈر مختار عباس نقوی نے کہا ہے ’جو بیف کھائے بغیر گزارہ نہیں کر سکتے انہیں پاکستان یا عرب ملکوں کو چلے جانا چاہیے۔‘ نقوی نے جس ٹی وی شو میں یہ بات کہی اسی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی بھی بحث میں حصہ لے رہے تھے۔ اویسی نے مختار عباس نقوی سے پوچھا کہ کیا وہ ریاست گوا کے وزیر اعلی کو بھی پاکستان جانے کا مشورہ دے رہے ہیں، جنہوں نے گوا کے شہریوں کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہاں بیف پر پابندی نہیں عائد کی جائے گی۔ بی بی سی کے مطابق سخت گیر ہندو نظریاتی جماعت شیو سینا کے لیڈر مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کا مشورہ اس سے پہلے بھی اویسی کو دے چکے ہیں جب انہوں نے مسلمانوں کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ کیا تھا۔ گذشتہ انتخابی مہم کے دوران مودی کے مخالفین کو پاکستان بھیجنے کی بات کہنے والے ایک رہنماگری راج سنگھ تو اب مرکزی وزیر ہیں۔پاکستان جانے کا مشورہ صرف مسلمانوں کو ہی نہیں دیا جاتا بلکہ اگر کوئی ہندو بھی کسی معاملے میں اقلیتوں کی حمایت کرتا پایا جاتا ہے تو اسے بھی پاکستان کا راستہ دکھایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن