چنائی (نیوز ڈیسک) متنازع بھارتی سیاستدان جے للتا جے رام آج پانچویں مرتبہ تامل ناڈو کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گی۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب گورنر ہائوس ’’راج بھون‘‘ میں ہوگی۔ جے للتا نے گزشتہ روز گورنر کے روسیاہ سے ملاقات کرکے انہیں وزراء کی فہرست پیش کی۔ اس سے قبل حکمران ’’اے آئی ڈی ایم کے‘‘ پارٹی نے جے للتا کو اپنا قائد ایوان منتخب کرلیا۔