طارق طافو، واجد طافو کی والدہ انتقال کر گئیں

May 23, 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف موسیقار طافو کی اہلیہ اور طارق طافو اور واجد طافو کی والدہ گذشتہ روز انتقال کر گئیں۔ انہیں کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہدایت کار پرویز رانا، اسلم سیماب، جرار رضوی، سودی بٹ، بابر بٹ، قبر جمیل، سعید سیکی، ادریس ساؤنڈ والا، طافو، واجد طافو، طارق طافو، چھکو اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اداکارہ دردانہ رحمان، ماہم رحمان، شبنم مجید، رفعت اور آمنہ علی نے ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔

مزیدخبریں