حج کے موقع پر نجی ٹور آپریٹروں کا کام صرف لوگوں سے پیسے بٹورنا ہے: سابق سفیر عمر خان علی شیر زئی

وقت نیوز سے خصوصی انٹر ویو کے دوران سعودی عرب میں پاکستان سے سابق سفیر عمر علی خان شیر زئی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی حکومت کی یمن مسئلے پرپاس کی جانیوالی قرارداد  سے اتفاق نہیں کرتے،سعودی حکمران ہمارے فیصلہ سے نہایت مایوس ہوئے ہیعمر علی خان شیر زئی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کسی قسم کا ایٹمی معاہدہ  موجود نہیں تاہم دونوں ممالک کی افواج میں اعلی سطح کے رابطے ہوتے رہتے ہیں، قوانین کی خلاف ورزیوں کی شکایات صرف سعودی عرب کے خلاف ہی نہیں دنیا بھر کے ممالک میں موجود ہیںسعودی عرب میں سابق سفیر نے مطالبہ کیاکہ سرکاری حج کوٹہ کو اسی فیصد تک بڑھایا جائے،نجی ٹور آپریٹر ناکام ہو چکے ہیں اور صرف لوگوں سے پیسے بٹورتے ہیںعمر علی خان شیر زئی کا کہنا تھا کہ دو ہزار دس کے حج سکینڈل کے بعد اب اتنے وسیع پیمانے پر بد عنوانی ممکن نہیں ہے، پاک سعودی تعلقات کی بہتری کسی کی پرواہ کئے بغیر کھل کر سعودی عرب کی امداد کرنے میں ہے۔

 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...