لاہورمیں سٹریٹ چلڈرن کے حوالےسے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھاکہ بچوں کی جبری مشقت بارے قوانین موجودہیں مگران پرعمل درآمد نہیں ہورہا،اگرقوانین پرعمل درآمد ہوتوایک بھی بچہ جبری مشقت پرمجبورنہ ہو۔ انہوں نےکہا کہ خیبرپی کے میں قوانین بن چکےہیں کہ سولہ سال سے کم عمرکےبچوں سےجبری مشقت نہیں لی جاسکتی ۔ریحام خان نے کہا کہ سروے کےمطابق لاکھوں بچے کوڑے کے ڈھیرمیں رزق تلاش کرنے پرمجبورہیں جبکہ اڑھائی کروڑبچے سکول نہیں جاتے۔اگرمعاشرےکاہرفر ایک بچےکی کفالت کافرض ادا کرے توپاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتاہے۔
چائلڈ لیبرقوانین پرسختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے:ریحام خان
May 23, 2015 | 17:10