کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتےکے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا،ہنڈرڈ انڈیکس پرچار سو تینتیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار بتیس ہزارچھ سوچھ کی سطح پربند ہوا، یومیہ سرمایہ کاری کی حجم میں ایک اعشاریہ چارفیصد کمی ہوئی،سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط سات ارب آٹھ کروڑ دس لاکھ روپے رہی،گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں بیالیس اعشاریہ نو فیصد کمی ہوئی،حصص کی یومیہ خرید و فروخت دس کروڑ نوے لاکھ چھ ہزار رہی،،، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوران کے الیکٹرک، ٹی آر جی پاکستان انٹر نیشنل بلک ٹرمنل، میپل لیف سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،جہانگیر صدیقی کمپنی اور اینگرووالیوم لیڈر رہے،، دنیا بھرکی اسٹاک ایکسچینجز میں کاروباری ہفتے کےدوران ملا جلا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں دو اعشاریہ دو فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے چھیانوے پیسے پر بند ہوا۔