چشتیاں (نوائے وقت رپورٹ) چشتیاں کے علاقے چشتیہ پارک کالونی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تصادم کے دوران ایک گاڑی کو آگا لگا دی گئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سات ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔