کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں 900 سکول، 3 لاکھ طلباء 15 ہزار اساتذہ گھوسٹ نکلے ہر ماہ سرکاری خزانے سے 35 کر وڑ تنخواہوں کی مد میں اساتذہ کو دیئے جانے کا انکشاف 15 ہزار اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں بٹورتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق نہ سکو ل کا پتہ نہ بچوں کے گھر کا پتہ مگر بلوچستان کے اساتذہ ہر ماہ سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ 60 ہزار اساتذہ میں سے 15 ہزار کا پتہ نہ چل سکا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان عبد الرحیم زیارت وال نے بلوچستان میں گھوسٹ ملازمین، سکول اور طلباء کی خبر شائع ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا گھوسٹ ملازمین، سکول اور طلباء کی خبر کو منظر عام پر لانے کے لئے میڈیا کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ وزارت تعلیم بلوچستان نے گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں روک دی ہیں جو ٹیچر جون میں نوکری پر نہیں آئے ان کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ کاغذی سکولوں پر تنخواہیں جاری کر نے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خالی آسامیوں پر دوبارہ بھرتیاں کی جائیں گی۔
بلوچستان میں 900 سکول،3 لاکھ طلبا،15 ہزار اساتذہ گھوسٹ نکلے، ماہانہ35 کروڑ کا نقصان
May 23, 2016