ویانا (اے ایف پی) آسٹریا میں 27 سالہ نوجوان نے پارٹی میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 11 کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ اے ایف پی کے مطابق آسٹریا کے صوبہ واررل برگ کے ایک گاؤں میں شراب پارٹی جاری تھی کہ کچھ لوگوں کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی اور ایک نوجوان نے اپنی کار سے پستول نکال کر شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔ شراب پارٹی میں 150 سے زائد لوگ شریک تھے۔ نوجوان نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔