نوشہرو فیروز، مزدوروں کے منہ میں جوتا اٹھا کر معافی منگوانے کے معاملے پر جرگے نے مٹی ڈال دی

May 23, 2016

نو شہرو فیروز (نوائے وقت رپورٹ) نوشہرو فیروز میں مزدوروں کے منہ میں جوتا اٹھا کر معافی کا معاملہ جرگہ کرکے رفع دفع کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جرگہ نے فیصلہ دیا ہے کہ مزدور اب نہ کورٹ جائیں گے نہ پولیس کو بیان دیں گے 19 مئی کو جرگے نے دو مزدوروں سے جوتا منہ میں رکھوا کر معافی منگنے کی سزا سنائی تھی دونوں مزدوروں کی گدھا گاڑی وڈیرے کی جیپ سے ٹکرا گئی تھی وزیراعلیٰ کے نوٹس پر وڈیرے کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
جرگہ مٹی ڈال دی

مزیدخبریں