”مینڈکی کو بھی زکام“

نئی دہلی(کے پی آئی + اے این این) مینڈکی کو بھی زکام ہو گیا۔ بھارتی وزیر اعظم کے جونیئر وزیر جتیندر سنگھ نے کنٹرول لائن پر سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دے ڈالی اور کہا ہے کہ مودی حکومت نے منصوبہ بنا لیا ہے لیکن اس کی معلومات نہیں دے سکتے۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر دوبارہ سرجیکل سٹرائیک کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے ، کسی بھی صورت میں فیصلہ کن کارروائی ہوگی لیکن حکومت منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات نہیں دے سکتی۔ ہم نے میڈیا کو پہلے بتایا تھا کہ سرجیکل سڑائیک کرنی ہے، آپریشن ختم ہونے کے بعد معلومات دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں وہ سب کریں گی جو انہیں کرنا ہوگا،آپ نتائج دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں افرا تفری کا باب بہت جلد اختتام کو پہنچے گا۔
سرجیکل سٹرائیک/ دھمکی

ای پیپر دی نیشن