کوہاٹ(نامہ نگار)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ انڈس ہائی وے کوایکسپریس وے طرزپرتعمیرکرنے کاٹینڈرجاری کردیاگیاہے جس سے اقتصادی راہداری کے متبادل روٹ کے ملحقہ علاقوںکی تقدیربدل جائیگی۔انہوںنے کہاکہ ماضی میںجنوبی اضلاع مسلم لیگ کاگڑھ رہاہے اوراسے ایک بارپھرمسلم لیگ کاگڑھ بناکردم لیںگے، ہماری سیاست کامہوربلاامتیازخدمت اورعوام کی فلاح وبہبودہے ان خیالات کااظہارانہوںنے کوہاٹ میںمحمدزئی،سرگل گائوںاور چمبیلئی سمیت دیگرعلاقوںکوسوئی گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے بعدایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاویدعباسی،سابق وفاقی وزیرعباس آفریدی اورجنرل منیجرایس این جی پی ایل ارباب ثاقب بھی موجودتھے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ عوام کوبنیادی ریلیف دینے پردلی اطمینان ملتاہے ،سوئی گیس کے افتتاح پرکوہاٹ کوعوام کودل کی گہرائیوں سے مبارکباددیتاہوں،کوہاٹ کے غیورعوام نے جس طرح ہمارااستقبال کیاوہ کبھی نہیںبھلایاجاسکتاانہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام کی بڑی بدقسمتی یہی ہے کہ یہاںکے حکمران نہ توصوبہ کیلئے کوئی ترقیاتی اورفلاح وبہبودکے کام کرتے ہیں بلکہ ہم عوام کی خوشحالی کے جومنصوبہ شروع کرتے ہیںان میںبھی روڑے اٹکانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں،ترقی کے پہیہ سے ہوانکالنے کی کوشش کرتے ہیں مگرانہیںہمیشہ اسی طرح ناکامی کاسامناہوگا۔
انڈس ہائی وے کوایکسپریس وے طرزپرتعمیر کرنے کاٹینڈرجاری کردیاگیا،امیرمقام
May 23, 2017