راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مندوبین کا 3 روزہ اجلاس راولپنڈی اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے مندوبین نے شرکت کی۔ اجلاس میں کاغذ اتنامزدگی کی واپسی کے بعد الیکشن کمشنر تاثیر مصطفی نے نئے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد سے2 سال کے لئے محمد نواز رضا صدر منتخب ہو گئے ہیں جبکہ دیگر عہدیداروں میں جنرل سیکرٹری سہیل افضل کراچی، سینئر نائب صدر یا سین خان لاہور، نائب صدور افسر عمران کراچی ، میاں سلیم شاہد فیصل آبادشکیل الرحمن حر ملتان، راجہ محمد مہتاب اشرف آزاد کشمیر، فنانس سیکرٹری حامد ریاض ڈوگر لاہور، اسسٹنٹ سیکرٹری حامد رفیق فیصل آباد، شعیب احمد کراچی، طارق سعید پشاور، نصیر احمد ناصر بہاولپور،راشد نذیر آزادکشمیر، جبکہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے لئے 15 ممبران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جن محسن رضا خان، مغیث اشرف بیگ، محمد نسیم شاہ، ضیائ شاہد، رضوان خالد، اصغر چوہدری، احتشام قریشی، طارق ابو الحسن، نعیم طاہر، رضوان بھٹی، عمران بشیر ، ریاض بلوچ ، فرحان آفندی شامل ہیں اجلاس میں ملک بھر سے 250سے زائد مندوبین نے شرکت کی پی ایف یو جے کے الیکشن میں108امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے کاغذات کی واپسی پر تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ نو منتخب عہدیداروں نے اپنے عہد کا حلف اٹھا لیا ہے سینئر صحافی ہمایوں عزیز نے ان سے حلف لیا۔